دنیا میں ایک بڑے سائبر حملے ہونے کا امکان

واشنگٹن: دنیا میں ایک بڑے سائبر حملے ہونے کا امکان ہے۔ سیکورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملہ اتنا بڑا ہوسکتا ہے کہ دیگر پرانے تاریخی حملے کی طرح اس کا اپنا نام رکھنا پڑے گا۔
معروف امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں ایک بڑے سائبر حملے کا امکان ہے۔ یہ امکان اتنا قوی ہے کہ یہ حملہ کب ہوگا؟
پروفیشنل ہیکر ٹیرا وہیلر نے اس ضمن میں کہا کہ یہ سائبر حملہ اس سے زیادہ خوف ناک ثابت ہو سکتا ہے جتنا ہم نے اندازے لگا رکھے ہیں۔ امریکا میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے انفرااسٹرکچر خاص طور پر غیر محفوظ ہیں اور سائبر حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
سیکورٹی ماہرین کے مطابق یہ سائبر حملہ اتنا بڑا ہو سکتا ہے کہ پرل ہاربر یا نائن الیون حملے کی طرح اس کا اپنا کوئی نام رکھنا پڑے گا۔