سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عائشہ احد پر تشدد کے الزام میں حمزہ شہبازاور دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ کرنےاور آئی جی پنجاب کوعائشہ احدکوتحفظ فراہم کرنے کاحکم دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز کی طلبی پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جواب جمع کرادیا ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہبازبیرون ملک ہیں،3 سے 4 روزمیں پاکستان آجائیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے عائشہ احدپرتشددسے متعلق عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پراظہاربرہمی کیا اوراستفسار کیا کہ سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا،عملدرآمدکیوں نہیں ہوا؟چیک کریں کیاسیشن کورٹ کا آرڈر ہائیکورٹ نے معطل کیاہے؟۔ سیشن کورٹ کاحکم معطل نہیں ہواتوآج ہی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کریں۔
عدالت نے درخواست میں نامزدملزمان کیخلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا،درخواست میں حمزہ شہباز، رانا مقبول، مقصودبٹ، راناعلی،عمران ودیگرکوفریق بنایاگیاہے،عدالت نے عائشہ احدکیخلاف کارروائی کاریکارڈ بھی6 جون تک پیش کرنے کاحکم دے دیا۔