شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو
شہزادہ محمد بن سلمان کی فائل فوٹو

القاعدہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو تنبیہ

 

ریاض :اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کیا ہے کہ وہ مملکت میں گناہوں والے منصوبےسے گریز کریں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق القاعدہ کے سیٹلائٹ چینل مدد نیوز بلیٹن میں جاری بیان میں سعودی ولی عہد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اور منصوبوں سے اجتناب کریں جو گناہوں سے بھرپورہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات پسند ولی عہد نے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جو کہ مخلوط تھے اور موسیقی کے بڑے بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے بجائے سنیما گھروں کو آباد کرکے فلمیں دکھانا شروع کیں، ولی عہد کی جانب سے یہ تمام منصوبے گناہوں سے پرُ ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدامات ہیں۔