نیٹو کا اسرائیل کی حفاظت سے انکار

 

برلن:نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہاہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اتحاد صیہونی ریاست کی حفاظت نہیں کرے گا۔ نیٹو اتحاد قابض ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کی حفاظت کرے گا۔

برلن میں جرمن جریدے کو دئے گئے انٹرویو میں اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا اسرائیل نیٹوکا رکن نہیں صرف پارٹنر ہے۔ اگر تہران نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا تو اسرائیل کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی۔اتحاد اس کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اپنے انٹرویو میں مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ تنازعے کے حل کیلئے کوششوں میں نیٹو کو شامل نہیں کیا گیا۔ ویسے بھی نیٹو قابض ملک کی کسی صورت میں حفاظت نہیں کرے گا۔