لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔
نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے،انہوںنے کہاکہ چاہتے ہیں کچھ ایسےکام کرجائیں جس سےعوام کو ریلیف ملے۔
حسن عسکری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کو غیرجانبدارانہ طریقے سے فرائض انجام دینے ہیں، عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں آگے بڑھ کے کام کرنا ہوگا۔