پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں بنوں سے معمر خاتون انتخابی میدان میں سامنے آگئی۔
خیبرپختونخوا کا ڈسٹرکٹ بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر عمران خان کا مقابلہ 100 سالہ حضرت بی بی سے ہوگا۔
حضرت بی بی نے این اے 35 اور پی کے 89 کے لئے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔
حضرت بی بی اس سے قبل بھی 5 بار الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں۔ معمر خاتون آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔ حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئیں تو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں گی اور انتخابات جیتنے پرحلقے کے عوام کی خدمت کریں گی۔
Tags عمران خان، مقابلہ