فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں ۔ قابض فوج نے عید کے تیسرے روز مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کو فوجی سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔اس ضلع میں بھارتی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پیرا کمانڈوزاور بھارتی فضائیہ نے ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں بھارتی فوج کا ایک کمانڈنگ آفیسر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں رمضان کے دوران نام نہاد فائربندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی فوج کو کشمیریوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔