حوثی باغیوں کےمیزائل حملے کی زد میں پاکستانی شہری زخمی

ریاض: سعودی عرب کے علاقے جازان میں یمن سے حوثی باغیوں کے داغے گئے میزائل کی زد میں آکرایک پاکستانی تارک وطن زخمی ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہرجازان پربیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی ایئرڈیفنس نے فضاء میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم میزائل کے آہنی ٹکڑے لگنے سے ایک پاکستانی تارک وطن زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ زخمی شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔