لکھنؤ کے ہوٹل میں شارٹ سرکٹ ۔ کمسن بچی سمیت 5 افراد ہلاک

لکھنؤ:بھارتی شہر لکھنؤ کے ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کے چارباغ نامی علاقہ می واقع ایس ایس جے ہوٹل میں آگ ایئر کنڈیشنر کو بجلی فراہم کرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو قریبی ہوٹل ویرات تک پھیل گئی۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ دونوں ہوٹلوں میں مقیم 50 کے قریب افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آتشزدگی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔