فضل اللہ کی ہلاکت پاک امریکہ باہمی تعاون کا ثبوت ہے- امریکہ

 

واشنگٹن :امریکہ کی ناب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے ۔ملا فضل اللہ کی ہلاک پاک امریکہ تعاون کا ثبوت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کادشمن امریکہ کا دشمن بھی ہے ۔ افغانستا ن میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت اس بات کاثبوت ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون موجود ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملا فضل اللہ کو افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈورن حملے میں ہلاک کردیاگیا تھا جس کی تصدیق پہلے ایک امریکی نشریاتی ادارے اور بعد ازاں افغان حکومت نے بھی کی تھی ۔ افغان صدر کی جانب سے صدر پاکستان اور نگران وزیر اعظم کو باقاعدہ فون کرکے ملافضل اللہ کی ہلاکت بارے باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی ۔ ملا فضل اللہ سا نحہ اے پی ایس سمیت درجنوں دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستان کومطلوب تھا ۔