نئی دہلی،ڈھاکہ:موسم برسات کی بارشوں سے جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے دریاؤں میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی ہےاوردونوں ملکوں میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50سےزائدبتائی گئی ہے۔ دریائے برہم پتر میں آنے والے سیلاب نے صرف آسام کے ڈیڑھ ہزار دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید موسلادھار بارشوں کی اطلاع دی ہے۔ بھارت میں 8لاکھ جبکہ بنگلہ دیش میں ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ان دونوں ملکوں میں لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔