لڑکیوں اور عورتوں کو تعلیم کے لیے 3 ارب ڈالر امداد کے وعدے

ٹورنٹو:کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں لڑکیوں اور عورتوں کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے 3 ارب ڈالر امداد کے وعدے سامنے آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میزبان ملک کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بقول مسلح تنازعات والے علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے یہ بیک وقت کی جانے والی سب سے زیادہ مالیت کی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس مقصد کے لیے کینیڈا 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ لڑکیوں کی تعلیم کی حق میں آواز بلند کرنے والی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ اس سے ترقی پذیر ملکوں میں عورتوں کو بہتر مواقع ملیں گے۔