تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔