حملہ صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا،15 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان میڈیا
حملہ صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا،15 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان میڈیا

افغانستان میں طالبان کے حملے،مزید 16پولیس اہلکارہلاک،2شہری جاں بحق

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کے تازہ حملوں میں 16 افغان پولیس اہلکار ہلاک اور2 شہری جاں بحق ہوگئے۔

عید کے دنوں میں 3 روزہ جنگ بندی کے بعد طالبان نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے جمعرات کے روز بھی طالبان کے حملوں میں افغانستان کے 4 صوبوں میں 38 افغان اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے

دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔

آپریشن ننگرہار سے منسلک تحصیلوں آچین، دہ بالا، ہوگیانی اور کنار کی تحصیل سوکائی میں داعش کے خلاف کیا گیا۔