بغداد: عراق نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی شام میں فضائی کارروائی کرکے داعش کے سرکردہ اراکین سمیت 45 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاہے ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی ایف 16 فائٹرز نے ‘شام کے صوبے دیر الزور کے علاقے ہجین میں داعش کے رہنماوں کے ایک اجلاس پر کامیاب کارروائی کی’۔
بیان کے مطابق ہلاک افراد میں داعشکے جنگجو، ان کے نائب اور مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی درخواست اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں زیرزمین سرنگ سے منسلک3 گھروں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔