سعودی ولی عہد اور اماراتی حکام کی نیتن یاہوسےخفیہ ملاقاتیں

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیراعظم سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات کا انکشا ف ہوا ہے ، جبکہ نیتن یاہو کی اماراتی حکام سے بھی خفیہ ملاقاتوں اور روابط کا انکشاف سامنے آیا ہے ،

 

اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو اورسعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جمعہ کے روز عمان میں خفیہ ملاقاتیں ہوئیں ، دونوں رہنمائوں کے درمیان اردن کے دارالحکومت میں واقع شاہی محل میں ملاقات ہوئی ، یہ ملاقات وائٹ ہائوس کے مشیر خاص جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی سفیر جیسن گرین بیلٹ کے دورہ عمان کے موقع پر ہوئی ۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتیں اردن کے شاہ عبداللہ کی موجودگی میں ہوئیں ۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے اماراتی حکام سےبھی خفیہ ملاقاتوں اور روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔