اشاروں کی زبان سمجھنے اور بولنے والا ذہین امریکی گوریلا کوکو چل بسا۔ کوکو ہالی ووڈ کی کئی فلموں اور ڈاکیو مینٹریز میں جلوہ گر ہوچکا تھا۔
گوریلا کوکو سنہ 1971 میں کیلیفورنیا میں پیدا ہوا تھا۔ 46 سالہ گوریلا کی ذہانت عام گوریلوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی۔ ماہرین کے مطابق اس کا آئی کیو 75 سے 95 کے درمیان تھا جبکہ وہ انگریزی زبان کے 2 ہزار کے قریب الفاظ بھی سمجھتا تھا۔
کوکو اشاروں کی زبان بھی سمجھتا تھا۔ اسے بلی کے ننھے بچے بے حد پسند تھے اور وہ ان کے ساتھ بہت کھیلا کرتا تھا۔
گوریلا ہالی ووڈ کی کئی فلموں اور ڈاکیو مینٹریز میں جلوہ گر ہوچکا تھا جبکہ کئی اداکار اس کے دوست تھے جن میں آنجہانی ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز بھی شامل ہیں۔رابن ولیمز کی موت پر گوریلا بہت رویا تھا اور کئی دن تک اداس رہا تھا۔
کیلیفورنیا کی گوریلا فاؤنڈیشن کے مطابق گوریلا کی موت سوتے ہوئے واقع ہوئی اور یہ طبعی موت تھی۔