ترک صدارتی انتخابات، اردوان بھاری اکثریت سے کامیاب

انقرہ: ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ترک صدارتی انتخاب میں اردوان نے تقریباً 53 فیصد حاصل کئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فتح کے بعد ریلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے صدارت کے لئے مینڈیٹ دے دیا ہے۔ عدلیہ پر اعتبار بڑھانے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔
ترک سرکاری میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 87 فیصد رہا۔
پارلیمانی انتخاب میں بھی طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی فتح یاب رہی۔ پارلیمانی انتخاب میں طیب اردوان کی پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 43 فیصد ووٹ لے کر سب سے آگے رہی۔ ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہوئے۔