ٹوکیو:جاپان نے امریکی فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا مابین جنگی مشقوں کا خاتمہ شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت ٹرمپ نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔ جاپانی وزیر دفاع اِتسونوری اونودیرا نے کہا کہ یہ جنگی مشقیں اور امریکا کی فوجی موجودگی مشرقی ایشیا میں سلامتی کے لیے بہت اہم ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق اس سلسلے میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے مابین اتفاق رائے لازمی ہے۔