شام میں روسی بمباری سے 22شہری جاں بحق

شام کے جنوبی علاقے المصفرا میں روسی بمباری میں 22 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیرئین آبزرویٹری نے دعوی کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے المصفرا نامی علاقے میں مجموعی طورپر35 حملے کئے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

منظر عام يظهر مباني مدمرة في دير الزور بسوريا – صورة من أرشيف رويترز.
آبزرویٹری کے مطابق ان حملوں میں ایک ایسے تہہ خانے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں 17 شہری پناہ لئے ہوئے تھے جبکہ اس کارروائی میں 5 بچے بھی جاں بحق ہوئے تاہم ماسکو کی جانب سے تاحال کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔