اسرائیلی پولیس نے فلسطینوں کے 2مکانات مسمار کردئیے

مکانات مسماری کی کارروائی سے قبل اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا

               
June 29, 2018 · بام دنیا

 

مقبوضہ بیت المقدس : قابض صہیونی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے جل جلویہ میں فلسطینی شہریوں کے2مکانات غیرقانونی قرار دیکر مسمار کردئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کو فلسطینی شہریوں کے 2 منزلہ دو مکانات مسمار کرد ئیے۔مکانات مسماری کی کارروائی سے قبل اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،

گھروں کی مسماری کے دوران شہریوں کو قریب جانے سے سختی سے روک دیا گیا۔قابض فوج نے مکانات بھاری بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کیے۔ قابض فوج کی مکان مسماری کی کارروائی کے خلاف فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ۔