بغداد: عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ کردباغیوں سمیت تمام مسلح گروپوں سے ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حیدر العبادی نے کہا کہ وہ کرد باغیوں سمیت تمام مسلح گروپوں سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ نے ترکی اور ایران کیساتھ ملحقہ عراقی سرحدوں کے سیکیورٹی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، ان کی حکومت تمام مسلح گروپوں کے ہتھیاروں سے دستبرداری کیلئے تمام تر ممکن اقدامات کرے گی ۔