ریاض:سعودی پولیس نے آپریشن کرکے شراب کشید کرنے والے 5کارخانے سے برآمد ہونیوالی 9ہزار لیٹر سے زیادہ تیار شراب تلف کرادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احد رفیدہ کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر اہلکاروں نے مملکت کے 2 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ، پہلی کارروائی کے دوران 500لیٹر والی6کین اور 23بوتلیں تلف کر دی گئیں جبکہ ایک دوسرے مقام پر 3کارخانے دریافت ہوئے جہاں سے 500لیٹر والے 12کین ضبط کئے گئے۔ ان میں 6ہزار لیٹر شراب بھری ہوئی تھی یہاں سے شراب کی مزید بوتلیں بھی ضبط کی گئیں جس کے بعد مذکورہ 5 کار خانوں کو بند کر دیا گیا۔