ایک شخص کی بلاول کابوسہ لینے کی کوشش ،چیئرمین پی پی ناراض ہوگئے

کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اس موقع پر ایک نے انہیں اجرک اور سندی ٹوپی پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش کی۔
بلاول بھٹو نے بوسہ لینے کی کوشش پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادع علی شاہ کے ہمراہ لیاری چاکیواڑاہ آمد، بلاول نے چاکیواڑا کیمپ کا دورہ کیااور این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔
بلاول بھٹو نے علاقہ مکینوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ اليکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لياری کے لوگ ميرا ساتھ ديں مل کر کام کريں گے۔