پی ٹی آئی لوٹوں اور لٹیروں کی انجمن بن گئی : سعید غنی

 

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان گلو بٹ کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کریں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی کا کہناتھا کہ عمران نیازی ٹوکرا اٹھا ئے لوٹے ڈھونڈ رہے ہیں،لیاقت جتوئی اور یار محمد رند کے بعد صرف گلو بٹ ہی رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لوٹوں اور لٹیروں کی انجمن بن گئی ہے جبکہ نوجوان یوٹرن خان کا بائیکاٹ کریں۔