عمران خان نواز شریف کے سیاسی جانشین ہیں۔بلاول

 

کراچی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑااسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کرپشن کی دولت پر چلنے والے آج کرپشن پر بھاشن دے رہے ہیں۔ عمران خان خیر منائیں، ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنے والا ہے۔خیبر پختون میں احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن پر بات کر رہا ہے۔بلاول نے کہا کہ عمران خان، نواز شریف کی توسیع اور سیاسی جانشین ہیں۔