خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کاالزام ہے۔فائل فوٹو
نیب وکیل نے خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کی۔فائل فوٹو

نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔
خورشید شاہ نے نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگراں حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
دوسری جانب عوام الناس کی جانب سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ کو ظلم قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔