ڈاکٹر صغیر اپنی پارٹی چھوڑ کر پتنگ کیلئے ووٹ مانگنے لگے

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر اپنی پارٹی بھول کر پتنگ کے لئے ووٹ مانگنے لگے۔
اتنخابات کی آمد آمد ہے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی دوران پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر بھی اپنی انتخابی مہم چلارہے تھے اس دوران پارٹی کا انتخابی نشان بھول گئے اور ووٹرز سے پتنگ کے نام پر ووٹ مانگنے لگے۔

https://www.youtube.com/watch?v=TFJ0BOt0BKg

انتخابی مہم کے دوران ڈاکٹر صغیر کے ساتھ موجود دیگر شرکا نے انہیں ٹوکا تو پی ایس پی رہنما نے معذرت کی۔