کینبررا:70 کی دہائی میں بچوں سے ریپ کے واقعات پرخاموشی اختیارکرنےکےجرم میں آسٹریلیاکی عدالت نےکیتھولک آرج بشپ فیلپ وِلسن کو 12 ماہ کی نظر بندی کی سزا سنادی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق فیلپ وِلسن نےنیو ساوتھ ویلز میں پادری کےسنگین جرائم پرپردہ ڈالاتھااس لیے گزشتہ ماہ فیلپ ولسن پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ فیلپ وِلسن ایڈیلیڈ میں آرچ بشپ ہیں اور سینئر کیتھولک کلیسا کے اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں۔