دمشق: شام میں اتحادی افواج کے حملے میں داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کا جواں سال بیٹا حذیفہ البدری ہلاک ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا نوجوان بیٹا حذیفہ البدری شام کے صوبے حمس میں اتحادی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے حملے میں مارا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعش کی ترجمان اعماق نیوز ایجنسی نے حذیفہ البدری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حذیفہ صوبے حمس میں شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار تھے۔
شامی حکام نے حذیفہ البدری کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک جنگ جاری رہے گی۔