انڈونیشیا میں مسافر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ڈوب کر ہلاک اور 3 مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب مسافر کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 افراد ڈوب کر ہلاک اور 3 مسافر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
انڈونیشیا ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے مطابق تاحال 31 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 74 مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم 3 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کشتی میں پھنس کر اس کے ساتھ ڈوب گئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے سیاحتی ساحل سومارٹا میں بھی کشتی ڈوب گئی تھی۔