واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ پورے ایشیا میں سنسنی پھیلی ہوئی ہے تاہم صرف جعلی خبریں پھیلانے والے شکایات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے، جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 5 جولائی کو شمالی کوریا جا رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد جزیرہ نما کوریا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔