اسرائیل کا خان الاحمر گاؤں منہدم کرنےکا کا فیصلہ

 

لاہور: فلسطینیوں پر اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی، اسرائیل نےخان الاحمرگاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے3بلڈوزرز بھیج دئیے، مزاحمت پر صہیونی فوج کی فائرنگ سے35 مظاہرین زخمی ہو گئے، غزہ میں خواتین اور معصوم بچوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قریبی گاؤں میں یہودی آباد کاری کا ایک اور اسرائیلی منصوبہ منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ظالم اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کے گاؤں خان الاحمر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کیلئے بلڈوزرز بھیج دیے گئےجبکہ اسرائیلی غنڈہ گردی کے خلاف فلسطینیوں کی بھرپور مزاحمت بھی جاری ہے۔ صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 35مظاہرین زخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج نےغزہ میں بھی ایک پرامن مظاہرے پر آنسو گیس سے شیلنگ کر دی جس سے کئی خواتین اور بچے شدید متاثر ہوئے۔