ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مکافات عمل شروع ہوگیا ہے، ن لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، بہت سے امیدواروں نے ن لیگ کے ٹکٹ واپس کر دیے۔ ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملتان میں مخدوم شیر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے خود شہباز شریف کو پارٹی صدارت سونپی، یعنی سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف قبول کرچکے ہیں۔نوازشریف الیکشن کابائیکاٹ کرنےکی غلطی نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ تحریک انصاف کا منشور آچکا ہے،11 نکات کاایجنڈا عوام کےسامنےپیش کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی دکھائی نہیں دے رہی، تیر ہے ہی نہیں تو تیر چلے گا کہاں، جیپ کے ساتھ ہمارا مقابلہ نہیں ہے، ہمیں نگراںحکومت سےشفاف الیکشن کروانے کی امید ہے۔