ہرارے: آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز کے آخری راؤنڈ میچ میںزمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے ، زمبابوے کھلاڑی سولومون نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ پیٹر مور نے 30رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم صرف 26رنز پر اپنے دونوں اورپنر بیٹسمینوں کی وکٹیں کھوبیٹھی، جس کے بعد میکسویل اور ہیڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ میکسویل کے بعد نک میڈنسن اور پھر 48 رنز بنانے والے ہیڈ کو بھی پویلین رخصت کردیا۔تاہم اسکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ ہونے کے سبب وہ آسٹریلیا کو روکنے میں ناکام رہے اور مہمان ٹیم نے ایک گیند قبل ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔