عالمی طاقتیں ایران پیکج میں امریکی پابندیوں کا ازالہ نہیں کر سکتی: جرمن وزیر خارجہ

 

ویانا :جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کا عالمی طاقتٰیں مکمل ازالہ نہیں کر سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ماس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ جوہری ڈیل سے ایران کی دستبرداری سے تہران حکومت کی مشکلات میں زیادہ شدت پیدا ہو جائے گی۔ جرمن وزیر خارجہ دیگر عالمی طاقتوں کے سفارت کاروں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ کی ویانا میں ہونے والی میٹنگ میں شریک ہیں۔ انہوں نے ویانا پہنچ کر کہا کہ عالمی طاقتیں امریکی پابندیوں کے بعد ایران میں اپنا کاروبار ختم کرنے والی یورپی کمپنیوں سے پیدا ہونے والے نقصان کا پوری طرح ازالہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔