نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم فائلز اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے ٹیم نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی لی،نیب کی ٹیم نے سابق پرنسپل سیکرٹری کے گھرسے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے ۔
ذرائع کے مطابق فوادحسن فوادکے گھرسے 2لیپ ٹاپ اور5موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے اس کے علاوہ فوادحسن فوادکے بیگ سے 30سے زائدیوایس بیزبھی قبضے میں لی گئیں، جن کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔