لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما علی پرویز ملک نے این اے 127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کیلئے درخواست دائر کردی،علی پرویزملک کے وکلانے درخواست ریٹرننگ افسرکوجمع کرادی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کے بیٹے اوراین اے 127 سے آزاد امیدوارعلی پرویز ملک نے ریٹرننگ آفیسر کو مریم نواز کا ٹکٹ واپس لینے کی تحریری درخواست دے دی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے مریم نواز کا ٹکٹ واپس لے کر اپنے نام کا ٹکٹ جمع کروانا چاہتا ہوں جس کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 11 سال قید بامشقت ، ایک ارب انتیس کروڑ روپے جرمانہ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سالہ قید بامشقت ،32 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ ان کے داماد کیپٹن صفدر ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی، عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دس دس کیلئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل کردیا ہے۔