مریم نواز کی فائل فوٹو
مریم نواز کی فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن)نے مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد نااہل قرار دی گئی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ  متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔

مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوارتھیں۔

تاہم احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویزملک کواین اے 127  (لاہور) سے ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی پی 173 سے مسلم لیگ (ن) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

علی پرویزملک اورعرفان شفیع کھوکھرانتخابی نشان شیر الاٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا کے بعد مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لئے بھی نااہل ہوگئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اس سے قبل ہی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔