جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گیاہے ، یہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈيشل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمے کی سماعت 30جولائی سے روزانہ کی بنیاد پرکرنے اور اٹارنی جنرل کو 30 جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی۔