کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچرے کا سوال پیپلزپارٹی سے کیا جائے۔خواجہ اظہارالحسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو مسترد کرچکے ہیں اور سندھ کےعوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے سوال کر رہے ہیں۔ سندھ میں اپوزیشن نے 5 سال صبر کیا ہے اور 25 جولائی ماضی کے حکمرانوں سے بدلا لینے کا دن ہے۔ ایم کیو ایم محدود وسائل کے ساتھ مہم چلا رہی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ہماری الیکشن مہم سینہ با سینہ چل رہی ہے اور الیکشن مہم آپ کو بیلٹ باکس میں نظر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے کچرے کا سوال پیپلز پارٹی سے کیا جائے۔