پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سےنواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔ اس سے نواز شریف کو نقصان کے بجائے فائدہ ہوگا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ 1977 کے بعد سے ملک میں ہونے والے ہر الیکشن میں گڑبڑ ہوتی آ رہی ہے۔ انتخابات میں فیصلہ عوام کا ہو تو ملک کے لئے اچھا ہوگا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں وزیراعلیٰ سرکاری اہلکاروں کی اے این پی کے خلاف انتخابی مہم کا نوٹس لیں۔
غلام احمد بلور نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے سے متفق نہیں۔ جج اور جرنیل ریٹائرڈ ہونے کے بعد ختم جبکہ سیاستدان ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔