فیصلے کے خلاف اپیل کیلئے مشاورت جاری ہے، مریم نواز

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف ہر چال ناکام ہورہی ہے،عوام نے ہی نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی ۔ مریم نواز نے کہاکہ ہزاروں کارکنوں کو کیسے اور کس جرم میں گرفتاری کیا جارہاہے؟ کل کا واقعہ بتارہاہے کہ کچھ لوگوں کی تربیت میں کمی ہے، ظلم کے خلاف آواز کو کبھی بھی نہیں دبایا جاسکتا،انہوں نے عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔مریم نواز نےکہاکہ فیصلے کیخلاف اپیل کےلئے قانونی مشاورت جاری ہے، کارکنوں کو پیغامات پہنچ چکے ہیں (ن) لیگ کے کاررکن لیڈرسے زیادہ پرجوش ہیں۔