راولپنڈی:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عوام سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعدشہریوں نے حصہ ڈالنا شروع کردیاہے،تاہم اب پاک فوج بھی میدان میں آ گئی ہے اور ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیاہے۔ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیاہےجس میں ڈی جی آئی ایس پی آ رنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا اور مہمد ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے ، پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسر اپنی دو دن کی جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ اس قومی فریضے کیلئے فنڈ میں جمع کروائیں گے۔