بھارت نےپیٹرول کی خریداری بند کی تومراعات سے محروم ہو جائے گا:ایران

 

تہران: ایران نے کہا ہے کہ ایران سے پیٹرول کی درآمد بند کرنے کی صورت میں بھارت کیلئے جاری خصوصی مراعات کو بند کر دیا جائیگا۔

بھارت کیلئے ایران کے چارج ڈی افئیر مسعود رضوانیان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت امریکی دباؤ میں آکر ایران سے پیٹرول کی درآمد کو بند کر ے گا اور ایرانی پیٹرول کی بجائے سعودی عرب،روس،عراق اور امریکہ جیسے ممالک سے پیٹرول خریدے گا تو اسے تہران سے حاصل کردہ خصوصی مراعات سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔

امریکہ کے ایران سے پیٹرول کی خرید بند کرنے کیلئے اپنے اتحادیوں پر ڈالے گئے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے رضوانیان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک قابل بھروسہ توانائی ساجھے دار ہے۔انہوں نے بھارت کے چابہار بندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کیلئے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا نہ کرنے پر تنقید کی اورا سٹریٹجک حوالے سے منصوبے کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کروائی۔