نوازشریف سےملاقات کیلئےآئےجاویدہاشمی کو جیل انتظامیہ نےروک دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کرنے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تو جیل انتظامیہ نے انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔
سابق وزیراعظم ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےجاوید ہاشمی کا کہنا ہےکہ انہیں نوازشریف سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،حالانکہ عوام نے نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم بنایا لیکن اصل مجرم پر ویز مشرف ہے اور اس نے ملک کاآئین توڑا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ،جیل انتظامیہ نے نواز شریف سے ملاقات نہ کرانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ۔