احتساب عدالت کےجج کی نوازشریف کیخلاف دیگر 2کیسز کی سماعت کرنےسےمعذرت

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آگیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر کیسز کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔

اطلاعات کے مطابق جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلا م آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کردیں کیونکہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکا ہوں اس لیے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں۔

خط دو روز پہلے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا گیا تھاجبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ان دنوں چھٹیوں پر ہیں۔