ملتان:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اگلی حکومت مخلوط حکومت ہوگی اور پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہوگی،انہوں نے کہا کہ مخالفین میری نااہلی کیلئے سپریم کورٹ تک گئے لیکن ناکام رہے۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ اب ہوا چل پڑی ہے اور مخالفین ہماری مقبولیت سے پریشان ہیں، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ہر خاندان کے ایک فردکو نوکری دیں گے، ہم کسان کارڈ کا اجراءنئے انداز میں کریں گے،میں نے اپنے دور میں مستقل بنیادوں پر نوکریاں دیں۔
میرے حصے میں جتنا فنڈ آئے گا وہ شجاع آبادکے عوام کا ہوگا۔