جنیوا: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال گمبھیر ہو گئی ہے، غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے، حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کی واحد تجارتی چوکی کریم ابو سلیم کو بند کیے جانے اورایندھن کی ترسیل روکنے جیسے اقدامات اندیشوں کا باعث ہیں۔اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے میں سختی لانے کے بعد علاقے کی صورتحال نے انتہائی نازک صورتحال اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کی واحد تجارتی چوکی کریم ابو سلیم کو بند کیے جانے اورایندھن کی ترسیل روکنے جیسے اقدامات اندیشوں کا باعث ہیں۔ حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے، اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام حماس کے خلاف تدابیر کے دائرہ کار میں اٹھایا گیا ہے۔