سابق چینی سفیرکا شہبازشریف کے نام تعریفی خط

سابق چینی سفیرسن وی ڈونگ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبارشریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک ہرموسم کے دوست اوراسٹرٹیجک پارٹنرہیں۔

خط میں سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین اورپاکستان کے برادرانہ تعلقات ہرآزمائش پرپورے اترے ہیں ، خوشی ہے کہ دوطرفہ سیاسی اور معاشی تعاون سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اپنے روابط کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

خط میں شہبازشریف کے لئے تعریفی کلمات بھی کہے گئے ہیں کہ بطور وزیراعلی پنجاب سی پیک منصوبوں میں آپ کے تعاون سے گراں قدرکامیابی حاصل کی ، ساہیوال پاورپلانٹ ، انرجی سولرپراجیکٹ ، اورنج لائن منصوبے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے ۔

سن وی ڈونگ نے کہا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی عوام فائدہ اٹھائیں گے ، آپ نےمیری تعیناتی کے دوران مجھ سے اورمیرے ساتھیوں سے بھرپورتعاون کیا ، امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔